ساحلی کرناٹک میں پھر ہوا موسم تبدیل: 16 اکتوبر کر بھاری بارش کے امکانات

بنگلورو12 اکتوبر 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بحیرۂ عرب میں جاری طوفان کی وجہ سے کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں بارش کے امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بنگلورو سمیت کرناٹک کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش جاری ہے ، جس سے کئی علاقوں میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بنگلورو کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے ، جس میں 11 اور 12 اکتوبر کو بھاری بارش کا ذکر کیا گیا ہے۔ بنگلور اربن اینڈ رورل ، ٹمکور ، شیواموگا ، چکبالا پور، چکمنگلورو رام نگر ، کولار ، کوڈاگو ، بیلگاوی ، باگل کوٹ ، گدگ اور وجے پور سمیت ساحلی اضلاع جنوبی کنڑا اڈوپی اور اترا کنڑا میں 13-15 اکتوبر کو بھاری بارش متوقع ہے۔

Share this post

Loading...