منگلور 29؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی میں بارش کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔موسلادھار بارش کی وجہ سے آج اڈپی اور ضلع جنوبی کنیرا میں اسکول اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔ کئی دنوں سے یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ شام ہوتے ہی موسلادھار بارش شروع ہوجاتی ہے اور تیز ہواوؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوتا ہے۔ تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے کئی درخت اکھڑ گئے اور چہاردیواریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹرافک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جس سے معمول کی زندگی بھی متأثر ہوئی ہے۔
Share this post
