بارہ معاملات میں ملوث فرار ملزم پولس کی حراست میں(مزید ساحلی خبریں )

طالبہ کو جنسی ہراساں کئے جانے والا شخص پولس حراست میں 

کاسرگوڈ:12؍جنوری (فکروخبرنیوز)اسکول کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی کوشش کو اسکول ٹیچرس کی جانب سے ناکام بنا دئے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے، اس معاملہ میں پولس نے ملزم صدیق نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق اسکول کی طالبہ اپنے والد کے انتظار میں اسکول کے باہر اکیلی کھڑی تھی ،جبکہ اس کے والد اسی اسکول میں ٹیچر کی خدمات انجام دے رہے تھے ،اسکول میں میٹنگ کی وجہ سے ان کو آنے میں تاخیر ہوگئی ،لڑکی کا الزام ہے کہ اسکول کے باہر اکیلے پاکر مذکورہ ملزم اسے زبردستی اسکول کے بیت الخلاء کی طرف گھسیٹتا ہوا لے جانے لگا ،لڑکی نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے چلاکر مدد کے لئے پکارنے لگی ،اس کی آواز سن کر اسکول میں موجود اساتذہ فورا اس کی مدد کے لئے پہنچ گئے ،لوگوں کو آتا دیکھ ملزم نے راہ فراراختیار کرنی چاہی ،لیکن ٹیچرس نے اسے پکڑکر پولس کے حوالہ کر دیا ،عدالت میں پیشی کے بعد اسے عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے،بتایا جا رہا ہے کہ ملزم چار مہینہ قبل ہی بیرون سے لوٹا تھا 

Share this post

Loading...