بار بار بجلی تار کاٹ کر اسکول انتظامیہ کو پریشان کرنے والی خاتون گرفتار (مزید خبریں)

احتجاجیوں نے اس سلسلہ میں کوٹا پولس تھانے میں معاملہ بھی درج کرایا تھا مگر کوئی اثر نہیں ہوا تو کل سب لوگ راستے پر اتر آئے اور احتجاج شروع کردیا، پولس موقع واردات پر پہنچ کر فوری مداخلت کی اور عورت کو گرفتار کیااور اس بیچ ایجوکیشن ریسورس پرسن بھی پہنچے تو انہوں نے میسکام کو آڑے ہاتھ لے لیا، تو میسکام فوری حرکت میں آنے کے بعد فوری ایک نیا پول گاڑنے کے بعد اسکول کو نئے لائن سے بجلی فراہم کی۔ بچوں کو اور اسکول انتظامیہ کو پریشان کرنے کے الزام میں ملزم عورت کو گرفتا رکرلیا گیاہے۔ 


اُڈپی : بس اور ٹرک کی ٹکر میں بس مسافر ہلاک:لڑکی زخمی 

اُڈپی 03فروری (فکروخبرنیوز )لاپرواہی کے ساتھ بے قابو ڈرائیونگ سڑک حادثات کا سبب بنتی ہے ، کاپو کے نیشنل ہائیوے میں پیش آئے ایک ٹرک اور بس کی ٹکر نے ایک نوجوان مسافر کی جان لے لی تو ایک لڑکی کو بری طرح زخمی کردیا ہے، حادثے کی وجہ سے نیشنل ہائیوے پر تناؤ بھی دیکھنے کو ملا، اطلاع کے مطابق منگلور ۔کنداپور کے مابین دوڑنے والی بس بنام نندی موٹارس تیز رفتاری کے ساتھ ایک کھڑی ہوئی مچھلی لاری سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں ٹرک کے ایک لوہے کی سلاخ بس میں سوار ایک مسافر کے سرسے ٹکرائی اوروہ موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا، اس کی شناخت پریتم شیٹی (23) مقیم کوٹل کٹے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اس حادثے کی وجہ سے عام عوام اوربس مسافر وں نے بس کو روک کر سخت احتجاج کرنے لگے اور ڈرائیور کو آڑے ہاتھوں لیا، پولس موقع واردات پر پہنچی تو عام عوام نے پولس پر بھی غصہ اُتاردیا، بالآخر پولس کو حالات قابو میں لانے کے لئے کئی دیر لگ گئی، مہلوک نوجوان گھر کا ذمہدار تھا جب کہ اس کے والد انتقال کرگئے ہیں،اس حادثے میں ایک لڑکی بھی سخت زخمی ہوئی ہے جس کی شناخت میگھنا برھماور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولس معاملہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...