جہاں شراب نو شی وغیرہ کے بعد دو نوں باہر جا نے لگے تو بار کے مالک سنتوش شیٹی نے ان سے بل کی ادائیگی کا مطا لبہ کیا ،جس کے بعد کرن او راس کا دوست پیسہ نہ ہو نے کی وجہ سے کچھ دیر بعد اس کی ادائیگی کا وعدہ کرتے ہو ئے وہاں سے چلے گئے ،رات گیا رہ بجے کرن اپنے دوستوں کے ہمراہ بار کے پاس پہنچا ،اور بار کے مالک سنتوش شیٹی کے سامنے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہوئے ہوٹل سے باہر آنے کے لئے کہا ،مگر کا فی اصرار کے باوجود بھی سنتوش باہر آنے سے انکار کر تا رہا ،جس پر غصہ میں آکر کرن بار کے درودیوار اور شیشہ پر اپنا غصہ اتارتے ہو ئے اس کی توڑ پھوڑ شروع کی ،جس کو دیکھتے ہو ئے بار کے تمام اسٹاف کام کاج چھو ڑ کر وہاں پہنچ کر کرن کو روکنے کی کوشش کی تو کرن کے گروپ اور ہو ٹل کے اسٹا ف کے درمیان ہاتھا پا ئی شروع ہو ئی ،دو نوں کے درمیان معاملہ کو بڑھتا دیکھ کر بار مالک سنتوش باہر آگیا تو اسی لمحہ کرن اور اس کے دوستوں نے دھاری دھار ہتھیار سے کرن پر حملہ کر دیا ،زخمی کرن کو اڈپی سرکاری اسپتال میں علاج کیلئے بھر تی کر دیا گیا ،کہا گیا ہے کہ سنتوش شیٹی اڈپی شہر سے کچھ دور گو دا گوروکمٹر کٹے کا رہنے والا ہے جو گذشتہ کئی سال سے اڈپی شہر میں بار اینڈ ریسٹورنٹ چلا رہا ہے ،سنتوش شیٹی نے کرن اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کیس درج کرا ئی ہے ، جب کہ اس کے جواب میں کرن نے بھی سنتوش کے خلاف بل ادا نہ کر نے پر چاقو وغیرہ دکھا نے کا الزام لگا تے ہو ئے کیس درج کر لیا ہے ،واضح رہے کہ کرن کا نام روڈی شیٹر کی لسٹ میں ہے ، جس کے خلاف کئی سارے مقدمات درج ہیں ۔
Share this post
