بنٹوال 25/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) ٹرافک پولیس کو ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں دو افراد کو تحقیقات کے لیے گرفتار کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کائی کمبا کے قریب ٹرافک پولیس سواریوں کی چیکنگ کررہے تھے۔ اس دوران ٹرافک اصول وضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں کئی سواریوں پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اسی چیکنگ کے دوران کا ایک ویڈیو کلب سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں دو افراد پولیس سے کچھ سوالات کرکے انہیں ڈیوٹی انجام دینے میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ پولیس کی جانب سے دیا جانے والا نوٹس پھاڑ کر پھینک دیں گے۔ انہوں نے صرف اسی پر بس نہیں بلکہ اپنے حدیں پارکرتے ہوئے ان پر کئی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ان کو سواریوں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کا حق کس نیں دیا ہے۔
سوشیل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
