گزشتہ روزپولس کی کڑی نگرانی کے باوجود آر ایس ایس کارکن شرت کی لاش لے جارہی گاڑی پر پتھراؤ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقہ میں ناکہ بندی اور سخت جا نچ شروع کر دی گئی جبکہ آئی جی پی ہری شیکرن نے ناکہ بندی کے دوران پولس کو نقصان پہونچانے والوں پر ضرورت پڑنے پر گولی تک چلانے کی اجازت دی ہے ، خیال رہے کہ امتناعی احکامات نافذ کئے جانے کے بعد عوامی مقامات پر ہتھیار نہ لے جانے پر زور دیا گیا تھا ،اسی دوران یہ بھی خبریں آرہی ہے کہ بی سی روڈپر آر ایس ایس کارکن شرت کی لاش لے جارہے جلوس پر پتھراؤ کی ایک ویڈیو پولس کے ہاتھ لگی ہے ، جس کی مدد سے پولس مختلف مکانات میں مجرمین کی تلاش میں چھاپہ مارکاروائی انجام دے رہی ہے
Share this post
