بنٹوال : ملزم کو حراست میں لینے کے دوران بھیڑکی جانب مخالفت کیے جانے پر پولیس نے کیا لاٹھی چارج

بنٹوال 02؍ستمبر 2018(فکروخبرنیوز) پولیس کی جانب سے ایک ملزم کو حراست میں لینے کے دوران اس کے بچاؤ کے لیے آگے آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کلڑکا میں نائی کی دکان چلارہا تمل ناڈو کا مقیم ستیش کی گرفتار ی کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی تو بہت سے لوگ اس کو پولیس سے آزاد کرانے کے لیے آگے بڑھے ۔ پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش جب ناکام ثابت ہوئی توپولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لے کر بھیڑ کو منتشر کردیا۔ دراصل مذکورہ شخض نے روڈی شیٹر خلیل کو سود پر رقم دی تھی ۔ جب نے اس نے بار بار اس سے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو خلیل نے بنٹوال شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیااور وہ ہاسن کے لیے روانہ ہوگیا۔ درج شدہ شکایت میں خلیل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ستیش نے جمعہ کی رات اس کے ساتھ مارپیٹ کی ۔ ستیش نے بھی خلیل کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ خلیل ہفتہ وصولی کا مطالبہ کرتے ہوئے چاقو کے ساتھ اس کی دکان میں داخل ہوا اور اس کا موبائل بھی چھیننے کی کوشش کی۔ ملزم کے خلاف پولیس نے اقدامِ قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ واقعہ کے بعد کلڑکا سخت پولیس کابندوبست کیا گیا ہے۔ بنٹوال سٹی پولیس تھانہ کے افسر چندراشیکھر خود اس معاملہ کی تفتیش کی نگرانی کررہے ہیں۔

Share this post

Loading...