بنٹوال: پک اپ ٹرک رکشہ سے ٹکرایا تو بھڑکے فسادات(مزید ساحلی خبریں )

اس ٹکراؤ سے رکشہ میں سوار چار افراد جن کی شناخت روی بھنڈاری، موہن، اور کرن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے وہ اچانک بھڑک گئے ٹرک ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے ہراساں کرنا شروع کردیا، اسی بیچ پتور سے آرہی ایک یہاں سے گذر رہی تھی وہ کار ٹرک کے دروازے سے ٹکراگئی ، تو اس طرح یہ معاملہ اور طول پکڑ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی یہ آپسی جھگڑافواہوں کی زد میں آکر فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرگیا اور لوگوں کاہجوم جمع ہوتے ہی دونوں سے جانب سے پتھراؤ شروع ہوااور خالی بوتلیں پھینکی جانے لگی ، حالات کو اس قدر بدلتے دیکھ دکانداروں نے دکانیں بند کرنی شروع کی، اس وجہ سے بس میں سوار کرشنا بھٹ نامی مسافر سخت زخمی ہوگیا جس کو اسپتال میں داخل کیاگیا،پولس نے حالات کو دیکھتے ہوئے فوری پولس فورس کی زائد تکڑی بلالی گئی اور حالات پر قابو پالیا گیا، پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ بھی درج کرلیا ہے ۔ 


کنداپور کے درگاپرمیشور ی مندر میں دوسری بار چوری کی واردات 

کنداپور 02فروری (فکروخبرنیوز ) شہر کے ساؤکار درگار پرمیشور ی مندر کو چوروں نے دوسری بار نشانہ بناتے ہوئے چاندی ،سونے کے زیورات اور ڈبی سے روپئے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں،اطلاع کے مطابق چھ مہینے کے اندر مذکورہ مندر میں ووسری بار چوری کی واردا ت پیش آئی ہے، کل رات چوروں نے مندر کا تالہ توڑ کر مورتی کے گلے میں موجود قیمتی چین، سلور ماسک، اور ڈبی میں موجود رقم لوٹ لے گئے۔یہ مندر مجورئے ڈپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام آتا ہے، یہ پندرہ سال پہلے بھی لوٹ لی گئی تھی،مگر پولس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئے، فی الحال پولس معاملہ درج کرکے چھان بین کررہی ہے ،۔ 


سرتکل : شرپسندوں نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ پر حملہ کردیا

سرتکل:02فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں جنتاکالونی میں واقع ایک گھر میں گھس کرکچھ نامعلوم افراد کی جانب سے اہلِ خانہ پر حملہ کرکے ان کو زخمی کردئے جانے کی واردا ت پیش آئی ہے۔بتایاجارہاہے کل رات نو سے دس بجے کے درمیان نو افراد پر مشتمل ایک گینگ گھر میں داخل ہوا سب پر حملہ کرناشروع کردیا،اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کی شناخت مادھاوا پوجاری، انیل، شواراج، گنیگا، ،مادھو اور جانکی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، حملہ آوروں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے جب کہ اطلاع پاکر پولس موقع پر پہنچی مگر اُ س سے پہلے حملہ آور فرارہوگئے تھے، سرتکل پولس نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...