منگلورو06؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/وارتا بھارتی) بدھ کی رات یہاں بنٹوال تعلقہ کے پنجی کلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے منہدم ہونے والے مکان کے ملبے کے نیچے تین مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات کے مطابق چار مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ باقی تین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بدھ کی شام پہاڑی کھسک گئی تو مکان ملبے کے نیچے دب گیا جس سے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے چار مزدور ملبے تلے دب گئے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Share this post
