بنٹوال تعلقہ کے راشن کارڈ خستہ حالت میں شیرور میں ملے

 

عوام نے انتظامیہ پر اٹھائے کئی سوال 

بیندور 21؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) بنٹوال تعلقہ کے ایک گرام پنچایت حدود میں آنے والے افراد کے لیے جاری کردہ راشن کارڈ یہاں شیرور اہم شاہراہ کے قریب پھینکے ہوئے ملے ہیں جس کے بعد انتظامیہ شک کے دائرے میں آگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ راشن کارڈ 2003، 2004اور 2011میں جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر پنچایت سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی یہاں ملے ہیں۔ متعلقہ افسران نے مذکورہ جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ان راشوں کارڈ کی مدت کار ختم ہوچکی ہے۔واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد مقامی لوگوں نے کئی شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے راشن کارڈ ہمارے ضلع میں پھینکے گئے۔ انہوں نے اس تعلق سے کڑی پوچھ تاچھ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بیندور پولیس نے روینیو افسران کے ساتھ جائے واقعہ کا معائنہ کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...