بنٹوال کا نوجوان چوری کے الزام میں منگلور میں گرفتار (مزید ساحلی خبریں)

نوجوان کو اغوا کرکے دس لاکھ روپئے وصولنے کا الزام 

معاملہ کے ملزم چک منگلور کے ڈی وائی ایس نے خودکشی کرلی 

بیلگاوی 05؍ جولائی (فکروخبرنیوز) چک منگلور کے ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی ) نے اپنے ایک رشتہ دار کے گھر خودکشی کرلیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ ڈی وائی ایس پی کی شناخت کلاپا ہندی باغ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس پر ایک نوجوان کواغوا کرنے کے بعد اس کے پاس سے دس لاکھ روپئے وصولنے کا الزا م ہے۔تفصیلات کے مطابق تیجاس گوڈا نامی شخص کی جانب سے بساونا ہلی پولیس تھانہ میں مذکورہ پولیس افسر کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے دیگر پانچ لوگوں کی مدد سے اس کے دوست پون کو اغوا کرنے کے بعد اس کے پاس سے دس لاکھ روپئے وصولنے کے بعد اس کو رہا کردیا تھا ۔ پون اور پولیس افسر کے درمیان اس معاملہ کو لے کر فون پر ہوئی گفت وشنید سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے مذکورہ پولیس افسر بڑا پریشان تھا۔بیلگاوی سپرنڈنٹ آف پولیس بی آر راونا گوڑا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کلپا ہندی باغ نے صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے اپنی بیوی کے رشتہ دار کے یہاں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ 


مویشی چور سمجھ کر گاؤں والوں نے پانچ طلباء کو بری طرح پیٹا 

بنگلور 05؍ جون (فکروخبرنیوز) نشہ کی دھت پانچ طلبا کو گاؤں والوں کی جانب سے مویشی چو ر سمجھ کر بری طرح زدوکوب کیے جانے کی واردات کاٹوکانا پلیا گاؤں میں آج صبح منظر عام پر آئی ہے۔ متأثرہ نوجوانوں کی شناخت امرتھ جئی ، پرتھوری راج ، ویڈا مرتھی ، راگھو اور سری کانتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان ساونا درگا نامی جگہ پر گھومنے گئے ہوئے تھے ۔ رات میں جب وہ نشہ میں دھت کر ایک جگہ آرام کررہے تھے تو ان کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں گاؤں والے جمع ہوگئے اور مویشی چور سمجھ کر ان پر حملہ کردیا۔ حملہ میں تمام نوجوان زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج کے لیے راجا راجیشوری میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی دنوں سے گاؤں سے مویشی چرائے جارہے تھے او رپولیس کو شکایت کرنے کے بعد بھی اس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے گاؤں کے نوجوانوں نے رات میں گشت کرنے کے لیے چند ٹیمیں تشکیل دی تھیں ۔ اس دوران مذکورہ نوجوان ایک جگہ آرام کررہے تھے جن کو دیکھتے ہی گاؤں کے نوجوانوں نے حملہ بول دیا اور ان کو زخمی کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود گاؤں والوں نے انہیں پانی کا ایک گھونٹ بھی دیا۔ 

Share this post

Loading...