غیر قانونی ریت کانکنی ریکٹ کا پردہ فاش،1.65کروڑ کی اشیاء ضبط

بنٹوال:04مئی2019(فکروخبرنیوز)بنٹوال پولس نے  نتراوتی ندی کے ساحل پر غیر قانونی ریت کانکنی کے ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 1.65کروڑ مالیت کی ریت ضبط کر لی ہے ،

تفصیلات کے مطابق نیتراوتی ندی کے ساحل پر پڈو گاوں کے کچھ افراد hitachiمشنری سے ریت نکالنے کا کام کر رہے تھے جسے وہ صاف کرکے بھاری قیمتوں میں فروخت کیا کرتے تھے

مصدقہ ذرائع سے ملی اطلاعات کے بعد بنٹوال پولس نے اس مقام پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی

پولس کے مطابق ریت کانکنی میں ملوث سبھی افراد پولس کی آہٹ سے ہی فرار ہو گئے جبکہ ریت کانکنی کے لئے استعمال کی جانے والی سبھی مشیںیں اور گاڑیاں وہیں رہ گئی ،پولس نے موقع  پر سے 3ٹپر لاریاں ،2 ہٹاچی کی مشینیں ،1جنریٹر اور ریت صاف کرنے والی مشین سمیت 35لوڈ ریت ضبط کر لی ہے، جس کی جملہ مالیت 1.65بتائی جارہی ہے ،

مقامی لوگوں ک کہنا ہے کہ اس علاقہ میں کئی سالوں سے غیر قانونی ریت کانکنی کا عمل جاری ہے ،اور پولس ایک دو مرتبہ یہاں پہونچ کر کارروائی کرنے کا ڈرامہ کرتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ دھندا چلتا ہی رہتا ہے اس پر قدغن نہیں لگ پاتا

Share this post

Loading...