بنٹوال :  بھاری مقدار میں گانجہ ضبط ، دو مختلف مقامات سے دو افراد گرفتار

بنٹوال،09 ستمبر 2020 [فکروخبرنیوز/ذرائع) بنٹوال پولیس نے 8 ستمبر منگل کو بی موڈا گاوں کے میڈڈا کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جس میں گانجے کے پتے، کلیوں اور گانجا پلانٹ کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں ۔ ضبط شدہ سامان کی قیمت 19،97،400 روپے ہے اور اس کا وزن 39.94 کلوگرام ہے۔ موڈا گاؤں کا احمد سبت (30) نامی ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم محمد انصار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ایک اور کاروائی میں ڈی سی آئی بی نے ویرکمبھا گاؤں میں بینجین تیمار کراس کے قریب آٹور رکشہ سے 880 گرام گانجا ضبط کیا ہے۔ محمد استو عرف محمد علی (28) نامی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کاسرگوڈ کا رہائشی ہے اور اس کی آٹورکشا، موبائل فون اور گانجا سے 98500 روپے مالیت کے تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔دونوں واقعات میں نارکوٹک ڈرگس اور سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...