بنٹوال: بس کھائی میں گرنے سے طلباء سمیت پچیس مسافر زخمی

بنٹوال 31 مارچ 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بس کھائی میں گرنے سے 25 مسافروں کے زخمی ہونے کا واقعہ کا یہاں آج پیش آیا ہے۔ زخمیوں میں بعض طلباء بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بنٹوال میں ایس وی ایس کالج کے قریب آیا جب بس ڈرائیور کے ہاتھوں بس بے قابو ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ بس میں زیادہ تر طلباء ہی سفر کررہے تھے۔ زخمیوں کو بنٹوال کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر جو دو روزہ ساحلی اضلاع کے دورے ہیں ایم ایل اے راجیش نائک کے ہمراہ اسپتال پہنچے اور مریضوں کی عیادت کی۔ 

Share this post

Loading...