بنٹوال 28؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) آٹو رکشہ الٹنے کے نتیجہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے اور سات افراد کے شدید زخمی ہونے کا حادثہ پریپاڈے میں آج صبح پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت فرانسیس سواریس (85) مقیم ویلینگیر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ زخمی افراد میں دو افراد کی حالت نازک ہے جنہیں منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دیگر کا علاج بنٹوال کے نجی علاقہ میں کیا جارہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ آٹو رکشہ بنٹوال سے سراپارڈی جارہا تھا ، جس کے دوران ڈرائیور رکشہ پر قابو نہیں رکھ سکا اور رکشہ الٹنے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
Share this post
