بنٹوال : کار اور آٹو رکشہ کے مابین تصادم ، دو سگی بہنیں جاں بحق

بنٹوال 08؍ اپریل 2019(فکروخبر نیو) آج شام پیش آئے سڑک حادثہ میں دو سگی بہنوں کے جاں بحق ہونے کی واردات ساجیپا علاقہ میں پیش آئی ہے۔ یہ واردات آٹو رکشہ اور کار کے درمیان پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت زہرا (55) اور زینب (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اسپتال جارہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق مخالف سمت سے آرہی کار تیزی کے ساتھ آٹو رکشہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ مقامی افراد کی مدد سے انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن تب تک دونوں اپنی آخری سانس لے چکی تھیں۔ کار ڈرائیور محمد سراج بھی شدید زخمی ہے اور آٹو رکشہ اشرف کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں ، دونوں کا علاج جاری ہے۔

Share this post

Loading...