بنٹوال 26؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) بائک اور آٹو رکشہ کے درمیان پیش آئے بھیانک تصادم میں بائک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات کولاکے بارکے میں آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت مانوتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آٹو رکشہ ڈرائیور مخالف سمت سے آرہی بائک سے ٹکرانے کے بعد موقعۂ واردات سے آٹو رکشہ سمیت فرار ہوگیا۔ موقعہ پر موجود عوام نے رکشہ کا پیچھا کرتے ہوئے اسے دبوج لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مانوتھ حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ بنٹوال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
