بنٹوال 22؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) شرپسندوں کی جانب سے دو گھروں کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء چوری کرلیے جانے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ یہ گھر حسن ابا اور یوسف نامی افراد کی ملکیت بتائے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شرپسندوں نے گھر والوں کی موجودگی میں ہی بڑی صفائی سے حسن کے گھر کی پہلی منزل میں داخل ہو کر چوری کی واردات انجام دی ،انہو ں نے چالیس گرام سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حسن ابا کی بیٹی کی شادی ماڈانتھ یار نامی علاقہ کے مقیم شخص سے ہوئی ہے۔ اس کا شوہر بیرونِ ملک میں مقیم ہے۔ اپنے بچوں کے چھٹیوں کے ایام اپنے میکہ گذارنی آئی ہوئی حسن ابا کی بیٹی نے اپنے زیورات مکان کی پہلی منزل پر رکھے تھے جو وہاں سے غائب ہیں۔ یوسف نامی شخص کے گھر میں چور گھر کے پچھلے دروازے سے اس وقت داخل ہوئے جب گھر کے مکین سورہے تھے۔ساتھ ہی لٹیرے وہاں سے پچپن ہزار نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ بنٹوال ایس پی سونا ونے رشیکیش بھاگوان ، بیلتنگڈی سرکل انسپکٹر سندیش اورپنجلکٹے پولیس افسران نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔ فنگر پرنٹس کے ماہرین نے بھی جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Share this post
