گانجہ سپلائی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار ،دو کلو گانجہ ضبط

بنٹوال:30؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) بنٹوال پولس نے مبینہ طور پر گانجہ سپلائی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے دو کلو گانجہ ضبط کر لیا ہے ،گرفتار شخص کی شناخت محمد علیم کی حیثیت سے کر لی گئی ہے خفیہ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق پولس کی گشتی ٹیم نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی جو کہ گانجہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا ،پولس کے اشارہ کے ساتھ ہی ملزم گاڑی سے اتر کر رفو چکر ہونے کے کوشش کی لیکن پولس نے اسے دھر دبوچا ، پولس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران دو کلو گانجہ برآمد کر لیا گیا ہے جس کی جملہ مالیت تقریبا دو لاکھ بتائی جار ہی ہے 

Share this post

Loading...