مو صولہ اطلاعات کے مطابق گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے کی جیت کے نشہ میں مست دس نوجوانوں کا ایک گروپ بائیک پر سوار ہو کر نعرے بازی کر تے ہو ئے بنٹوال کے مانی مجلو علاقہ میں مو جود نہرو نگر مسجد سے گذر رہا تھا کہ اس دوران مسجدمیں نماز ہو نے کی بات کہتے ہو ئے ابوبکر نامی نوجوان نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی آواز تھو ڑا ساکم کریں ،ابوبکر کی باتوں سے نالاں نوجوانوں نے جوش میں آکر ابوبکر پر حملہ کر دیا ،اسی لمحہ سراج نامی نوجوان مسجد کی طرف جا رہا تھا ،ابوبکر حملہ ہو تے دیکھ کر سراج اس کو بچانے کے لئے گیا تو انھوں نے اس کو بھی حملہ کا نشانہ بنا تے ہو ئے وہاں سے فرار ہو گئے ،جس کے بعد علاقہ میں حالات کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہو گئے، بنٹوال سرکل انسپکٹر پرکاش نے وہاں پہنچ کر تمام چیزوں کا معائنہ کر نے کے بعد لو گوں کو دلاسہ دیتے ہو ئے مجرمان کے خلاف کارروائی کر نے کا تیقن دلا یا ،جس کے بعد حالات پر قابو پالیا گیا ،زخمی شدہ ابوبکر اور سراج نے پولیس کے پاس شکایت درج کراتے ہو ئے کہا نری کومبو گرام پنچایت کے رہنے والے سندیپ کیشو ،کارتک اور اس کے دوستوں نے ان پر حملہ کیا ہے ،پولیس ملزمین کی تلاش میں ہے۔ بنٹوال پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Share this post
