بھٹکل 14 اپریل 2020 (فکر وخبرنیوز) مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام الناس کو اپنے بینک اکاؤنٹ سے نقد رقم حاصل کرنے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں الحمد للہ مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل نے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل اور بینک کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے بذریعہ فون موصول ہونے والی درخواست پر بینک کی طرف سے نقد رقم ان کے گھر پہنچا دی جائے گی۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات میں دس ہزار کی رقم کی خبر شائع ہونے کے بعد انہوں نے متعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ کرنے کے بعد اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ دس ہزار کی رقم طئے نہیں ہے بلکہ کھاتہ دارلاک ڈاؤن سے قبل جس طرح اپنے اکاؤنٹ سے بنک کی طرف سے طئے شدہ رقم نکال سکتا تھا۔ لاک ڈاؤن میں بھی وہ رقم نکال سکتا ہے۔ ان کے مطابق دس ہزار سے زائد رقم نکالی جاسکتی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تنظیم اور بنک کے ذمہ داران سے بھی بات چیت کی جس کے بعد یہ مندرجہ سہولیات عوام کے لئے مہیا کی جارہی ہے ، انہوں انتظامیہ اور بنک کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
فی الحال 5 بینکوں سے طئے شدہ گفتگو کے مطابق مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ ان بینکوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بینکوں کے گاہکوں کو متعلقہ بینک کے نمبرات پر فون کرنا ہو گا جس کے بعد بینک کا اسٹاف یا تنظیم کا منتخب کردہ نمائندہ آپ سے مل کر ضروری کاغذی کاروائی کے بعد نقد رقم آپ تک پہنچانے کا اہتمام کرے گا
1( اسٹیٹ بینک آف انڈیا
SBI Bhatkal
08385 227538
9449339755
____________________
2( دی بھٹکل اربن کوآپریٹو بینک
The Bhatkal urban co- operative bank
08385 226432
9880730434
_________________
3( اکسس بینک
Axis Bank
7406288801
9538680579
____________________
4) آئی سی آئی سی آئی بینک
ICICI bank
9324903009
_____________________
5) اسلامک ویلفیر سوسائٹی بھٹکل
Islamic welfare society Bhatkal
08385 226601
سوسائٹی کے اس نمبر پر صرف بذریعہ واٹساپ آپ مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کریں ضروری کاغذی کاروائی کے بعد سوسائٹی کے اسٹاف کے ذریعے رقم آپ تک پہنچائی جائے گی
*Islamic Welfare Society Bhatkal*.
Due to the *COVID -19* pandemic - Health Emergency, We could not continue our services.
For *Cash at Home Services* reach us on WhatsApp at *+918385226601* between *10:30am to 12:30pm* in prescribed format.
If you have a cheque attach cheque photo with your signature.
Date: ............................
Mobile No.: ............................................
Account No.: ..........................................
Name: .......................................................
Amount: ...........................
Delivery Address: ................................................................................................
Signature: .....................................................
Islamic Welfare Society
Stay Home Stay Safe...
Share this post
