بنک کے اسسٹنٹ مینیجر کو لگا ایک لاکھ ستر ہزار کا چونا

 

بنگلورو 26؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) نیشنل بنک کے ایس بی کھاتے سے آن لائن ایک لاکھ ستر ہزار روپئے لوٹ لیے جانے کی واردات یہاں منظر عام پر آئی ہے۔ متأثرہ شخص کی شناخت شرتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بنگلورو کے جیا نگر میں واقع بنک آف بروڈا برانچ کا اسسٹنٹ مینیجر ہے۔ شرتھ نے اس سلسلہ میں پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ بنک افسران کا کہنا ہے کہ انہو ں نے اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی سے بھی شےئر نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا جس کی وجہ سے بنک کو کسی بھی طرح کا الیرٹ بھی بھی ریسیو نہیں ہوا ہے۔ سائبر کرائم محکمہ کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق اسی فیصد متأثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئی بنک افسر بتاتے ہوئے ان سے رابطہ کرتا ہے اور وہ انہیں ون ٹائم پاسورڈ کی تفصیلات دے دیتے ہیں۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی اپنے بنک کی تفصیلات فراہم نہ کریں ۔

Share this post

Loading...