بینک اکاؤنٹ سے پراسرار طور پر پچپن کروڑ کی خطیر رقم غائب

مذکورہ معاملہ منظر عام کے آتے ہی کے آر ائی ڈی ایل اہلکاروں بنک میں پچاس لاکھ ٹرانسفر کیے جانے کے متعلق تحقیقات کے لیے گئے تو پتہ چلا کہ ان کے بنک اکاؤنٹ سے پچپن کروڑ کی خطیر رقم غائب ہے۔ جب اس تعلق سے بینک مینیجر سے سوالات کئے گئے تو اس کے جواب میں اس نے ٹال مٹول کرتے ہوئے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی ، مینیجر کی جانب سے انہیں تشفی بخش جواب نہ ملنے پر کے آر آئی ڈی ایل کے اہلکاروں کو شک لاحق ہوا ۔جب اس معاملہ میں بینک مینیجر سے مزید پوچھ تاچھ کے لیے جب اہلکار 24اکتوبر کو بینک پہونچے تو مینیجر بیماری کا بہانہ بناتے ہوئے وہاں سے فرارہوگیا ،جس کے بعد30اکتوبرکو پولس تھانہ میں مینجر کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ،پولس نے بینک سے تمام تفصیلات جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ،جبکہ اس دھوکہ دہی کے معاملہ میں کے آر آئی ڈی ایل کے اہلکاروں میں سے کسی کے ہاتھ ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

Share this post

Loading...