بنگلورو08 اپریل 2020 (فکروخبرنیوز/ذِرائع) بنگلورو کے تقریباً سات اسکولوں کو جمعہ کی صبح بم کی دھمکی کی ای میل بھیجے جانے کے بعد خالی کرالیا گیا۔ جمعہ 8 اپریل کو صبح 11.09 بجے ایک اسکول کو بھیجی گئی ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ اسکولوں میں ایک "بہت طاقتور بم" رکھا گیا ہے۔ ای میلز موصول ہونے کے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا گیا اور بم اسکواڈ کی جانب سے اسکولوں کے احاطے میں چھان بین کی جا رہی ہے۔
ای میل کے اسکرین شاٹ کے مطابق ای میل میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں بم نصب کیا گیا ہے اور یہ "مذاق نہیں ہے۔" "فوری طور پر پولیس اور سیپرز کو کال کریں، آپ سمیت سینکڑوں جانیں متاثر ہوسکتی ہیں، دیر نہ کریں، اب سب کچھ صرف آپ کے ہاتھ میں ہے۔
ایسٹ زون کے ڈی سی پی بھیماشنکر گلڈ کے مطابق علاقے کے پولیس افسران کو اس واقعے کے بارے میں دو اسکولوں سے کال موصول ہوئی - گووند پورہ حدود میں انڈین پبلک اسکول اور سینٹ ونسنٹ پیلوٹی اسکول۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ صورتحال کی جانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بم کی دھمکیوں کے پیچھے کارفرما افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
Share this post
