بنگلور:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلور میں ایک آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک کمسن لڑکے کی موت ہوگئی۔بنگلور میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پروین نامی ایک طالب علم وبوتیپورہ میں دوپہر کو اسکول سے واپس اپنے گھر آرہا تھا۔منیپال ہسپتال کے پریس ریلیز کے مطابق شام کے 8:30 پروین پیڑیاٹرک آئی سی یو کے وارڈ میں داخل تھے جب ان کی موت واقع ہوئی۔ہسپتال کے چیف کلنیکل سروسز ڈاکٹر انوپ امرناتھ نے موت کی وجہ ملٹی آرگن فیلئر بتایا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں بی بی ایم پی کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر اور سینیئر انسپکٹر کو غیر ذمہ داری کی بناء پر حراست میں لیا ہے۔ واضح رہے کہ بی بی ایم پی نے لواحقین کو پانچ لاکھ کا ماوضہ کا اعلان کیا ہے
Share this post
