بنگلورو30/ ستمبر 2019(فکروخبر /ذرائع) بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن بی ایم آر سی ایل نے اپنے نما میٹرو۔2اور فیز۔3کے لیے میٹرو ٹرین کوچ ٹھیکہ پر لینے کے بارے میں غور کرنا شروع کردیا ہے۔ بی ایم آر سی ایل نے میٹرو فیز 2کے تمام کا اور کام مکمل ہونے کے بعد میٹرو ریل نظام ٹھیکہ پر دینے کا پہلے ہی فیصلہ کیا ہے اور اب دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں دوڑانے کے لیے درکار میٹرو ریل بھی کنٹراکٹ پر حاصل کرنے پر غور کررہی ہے۔ ساتھ ہی دہلی میٹرو ریل پروجیکٹ کو 35سال کے لیے لیز پر لینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اسی طرز پر بنگلور نما میٹرو کا نظام بھی لیز پر لینے پر اب غور کیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ بی ایم آری سی ایل نے ٹرینوں کے اخراجات کم کرنے کے لیے اس طرح نظام کو ٹھیکہ پر دینے کامنصوبہ بنایاہے۔
کے آر پورم سے سنٹرل سلک بورڈ کے درمیان اٹھارہ کلومیٹر میٹرولین بچھائی جارہی ہے۔ اس طرح تیسرے فیز میں تراسی کلومیٹر طویل میٹرو لائن بنانے کا منصوبہ ہے۔ شہر کے مضافات تک میٹرو ریل کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔ ناگوا کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو گیلو کراس تارا جن کنٹے، ہبال سے جے پی نگرسمیت دیگر علاقوں سے یہ میٹرو لائن گزرنے والی ہے لیکن اس پروجیکٹ کی حتمی رپورٹ اور نقشہ ابھی تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس وقت نما میٹرو ٹرینوں اور میٹرو اسٹیشنوں کی دیکھ بھال کے لیے ماہانہ 25کروڑ کی رقم خرچ کی جارہی ہے۔ یعنی روزانہ ایک کروڑ کی رقم خرچ کرنی پڑرہی ہے۔ اس وقت سبز اور جامنی لین پر روزانہ اڑتیس ٹرینیں استعمال کی جارہی ہیں۔
Share this post
