زیر تعمیر پانی کی ٹنکی ڈہہ جانے کی وجہ سے تین مزدور ہلاک

بنگلورو 18/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  زیر تعمیر پانی کی ٹنکی ڈہہ جانے کے بعد اس کی زد میں آنے سے تین مزدوروں کے ہلاک اور قریب بیس مزدوروں کے زخمی ہونے کی واردات یہاں جوگاپو لایٹ میں پیش آئی ہے۔ زیر تعمیر پانی کی ٹنکی BWSSBٰ  واٹر پلانٹ کے تحت تعمیر کی جارہی تھی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تعمیری کام کے دوران سینٹرنگ کیا ہوا میٹیریل گرگیا اور اس کی زد میں کئی ایک مزدور آگئے۔ فوری طور پر راحت رسانی کا کام شروع کیا گیا اور اس میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن اس وقت تک تین مزدوروں کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس کے مطابق پولیس، فائر اور ہنگامی سرویس کی ٹیمیں موقعہئ واردات پر پہنچ گئیں اور بیس مزدوروں کو وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔ مزید تفصیلات کاانتظار ہے۔ 

Share this post

Loading...