بنگلورو سے ضلع اترکنڑا پہنچنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی

کاروار 28/ جون 2020(فکروخبر نیوز)  بنگلورو میں کورونا کی بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے اب اتراکنڑا میں یہاں سے لوٹنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ 
    ادھر کئی دنوں سے بنگلورو سے لوٹنے والوں میں کورونا کے مرض کی تشخیص کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل یلاپور کے کے ایس آرٹی بس کے کنڈکٹر کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی تی اور اس کے بعد انکولہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بھی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی تھی۔ اب ضلع انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت بنگلورو سے آنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ اس سلسلہ میں تعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ بنگلورو سے بھی جو بھی لوگ ضلع میں پہنچیں گے انہیں سرکاری اسپتال پہنچ کر اپنا کورونا ٹیسٹ کرنا ہوگا۔

Share this post

Loading...