بھٹکل 06 مئ 2020 (فکرو خبر نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے بنگلور سے دو بسوں کے ذریعہ بھٹکل کے لئے نکلنے والے افراد کو مرڈیشور میں کورانٹائن کیا گیا ہے۔
فکر وخبر کے مطابق کل صبح کے اوقات قریب 10 بجے یہ لوگ دوبسوں کے ذریعہ بھٹکل کے لئے روانہ ہوئےلیکن بھٹکل میں کل کورونا کا ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد احتیاطی طور پر انہیں مرڈیشور میں رکھا گیا ہے۔
بنگلور سے نکلنے کے بعد جیسے ہی یہ بس اتراکنڑا ضلع کے حدود میں پہنچی تو انہیں روک دیا گیا گیا اور کسے بھی صورت انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا گیا ۔
اس دوران گیر سپا کے لوگوں نے ان افراد کی افطاری اور کھانے کا نظم کیا گیا ۔ کونسل کے سکریٹری جناب مظفر نے فکر وخبر کو بتایا کہ بس پر و
سوار افراد کا برا حال تھا۔ ہمیں جیسے ہی خبر ملی تو ہم لوگ وہاں پہنچے اور ان کی خیر خیریت دریافت کی۔
میڈیکل جانچ کے بعد دوبارہ یہ لوگ بس پر سوار ہوئے اور ہوںاور پہونچے جہاں انہیں ایک ہوسٹل میں ٹہرایا گیا۔ وہاں سے یہ لوگ مرڈیشور کے لیے روانہ ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ تنظیم اور مرڈیشور جماعت کے تعاون سے کنٹمینٹ زون سے تعلق رکھنے والوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے اور تعلقہ کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایم ایل اے سنیل نائک کے تعاون سے چودہ دنوں تک گھروں میں رہنے کی تاکید کے ساتھ ہاتھوں پر کورنٹائن مہر لگاکر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران نے بھی مرڈیشور پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور ضروری اشیاء کا بندوبست کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔
Share this post
