اب تک کرناٹک بھر میں رواں سال ہورہی مانسون کی بارش سے اب تک سات ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور ایک ہزار دو سو سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ہیں، صرف بنگلور شہر میں پانچ ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیانے کارپوریشن کمشنر سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد نہیں ہدایت دی ہیکہ بارش کے دوران اپنی جان گنوانے والے افراد کے خاندان کو فوری امداد فراہم کی جائے اور شہر میں اس طرح کے انتظامات کیے جائیں تاکہ مزید ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے کئی ایک علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد امداد کی یقین دہانی بھی کی ہے۔
Share this post
