بنگلورو 08ستمبر 23020(فکروخبر نیوز) لاک ڈاؤن کے تقریباً پانچ ماہ بعد شہر میں میٹرو ٹرین کا آغاز ہوا۔ بیشتر میٹرو اسٹیشنوں میں معمول سے کم لوگ نظر آئے۔ کل شروع ہونے والی میٹرو میں بہت ہی کم لوگوں نے سفر کیا۔ وزیر صحت بی سری راملو نے افسر کے ساتھ میٹرو ٹرین میں سفر کیا انتظامات کا جائزہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میسورو روڈ اور بائپنا ہلی کے درمیان پہلے روز میٹرو ٹرین 91مرتبہ دوڑی۔ چونکہ صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت دی گئی ہے جن کے پاس اسمارٹ کارڈ ہے اس لئے سمجھا جاتا ہے کہ وہ مسافر جن کی اکثریت اسمارٹ کارڈ کے بغیر بر وقت ٹکٹ خیر کر میٹرو میں سفر کرتی ہے وہ اس میں اس وقت کت سفر نہیں کرپائے گی جب تک کہ انہیں سفر کرتے وقت ٹکٹ خریدنے کی سہولت فراہم نہیں کردی جاتی۔ سماجی فاصلہ کی پابندی کے لے بیک وقت صرف پچاس مسافروں کو پلیٹ فرام تک پہنچنے کا موقع دیا ہے۔ ایسکلیٹر میں مسافروں کو دو دو سیڑھیاں چھوڑ کر کھڑے رہنے کی پابندی تھی جبکہ لفٹ میں صرف چار لوگوں کو داخل ہونے دیا گیا۔
سالار ہبلی کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
