بتایاجارہا ہے کہ اس عمارت کے لیے دو منزلیں تعمیر کیے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن جس وقت عمارت منہدم ہوئی اس وقت اس کے پانچویں منزل کاکام جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت کے قریب واقع عمارت کو اس کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایر فورس افسر سے 230کروڑ روپئے مالیت کے نشہ آور اشیاء ضبط
بنگلور 05؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) بنگلور سے تعلق رکھنے والے سائنسداں اورانڈین ایر فورس کے ایک افسر کے پاس سے بین ریاستی چھاپہ مارکارروائی میں 220 کلو نشہ آور اشیاء جس کی مالیت 230کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے ضبط کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ایر افورس افسر پر چھاپہ مارکارروائی گوا سے حیدرآباد جانے کے دوران مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں کی گئی جس وقت ملزم کے پاس سے سات لاکھ روپئے نقدی ، پانچ موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم کے پاس سے نشہ آور اشیاء کے کچھ دستاویزات برآمد ہوئے جس سے شبہ کیا جارہا ہے کہ بین الاقوامی طور پر نشہ آور اشیاء منتقل کرنے میں ملزم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ دہلی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ملازمت کررہے مذکورہ افسر پر ایر فورس تحقیقاتی کمیٹی شبہ ہونے کی بنیاد پر کئی ہفتوں سے نظر رکھی ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق دیگر افسران کے بھی ملوث ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ حیدرآباد کے ایک افسر کے مطابق ضبط شدہ نشہ آور اشیاء مختلف پارٹیوں میں استعمال کی جاتی ہیں اور ہندوستان سے ملیشیاء ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیاء وغیرہ ملکوں کے لیے درآمد کی جاتی تھیں۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ریسرچ سائنٹسٹ وینکٹ راما راؤ اور اس کی بیوی اس پورے معاملہ کے اصل ملزم بتائے جارہے ہیں۔
Share this post
