نئی دہلی: 15/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)
قومی آواز
بنگلورو: 15/ فروری 2020(فکروخبر) ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ریاستی کانگریس کے قد آور لیڈران میں دنیش گنڈو راؤاور دیگر کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ ایک احتجاجی مارچ کے دوران وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے دفتر تک جانے کی کوشش کررہے تھے۔ احتجاجی بیدر کے شاہین اسکول کے خلاف درج اس معاملہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کررہے تھے جہاں ایک کمر عمر بچی کی ماں اور پرائمری اسکول کی ٹیچر کو پولیس نے سی سی اے مخالف ڈرامہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔پولیس کا الزام ہے کہ انہو ں نے وزیر اعظم مودی کی مبینہ طور پر توہین کی تھی۔
کانگرس لیڈران کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت پولیس کا غلط استعمال کررہی ہے۔ جب لیڈران احتجاجی مارچ میں آگے بڑھ رہے تھے تو پولیس نے انہیں روکا لیکن اس کے بعد جب آگے بڑھنے کی کوششیں کی گئیں تو پولیس نے سدارامیا سمیت دیگرلیڈران کو بھی حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے لیڈران میں رکن اسمبلی رضوان ارشد اور ڈی کے سریش بھی ہیں۔
اس احتجاج کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ کے دفتر کے اطراف سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔
Share this post
