بنگلور میں پی ایف(مزدوروں) کے احتجاج کے دوران نشانہ بنا کر صحافی پر پولس کا حملہ

اس موقع پرتمام مقامی صحافیوں نے ایک یاد داشت بھی اسسٹنٹ کمشنر جناب چنداننداوٹارے کے ہاتھوں دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافی کو انصاف دلایا جائے، یادداشت پیش کرنے کے بعد اسوسی ایشن کے صدر جناب رادھاکرشنا بھٹ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولس کی جانب سے جان بوجھ کر ایک صحافی کو نشانہ بنایاگیا ہے جس کی ہم کھل کر مذمت کرتے ہیں اور اس طرح بار بار صحافیوں کو نشانہ بنایاجاتارہا تو عوام کا بھروسہ اُٹھ جائے گا لہٰذا ہم حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ خاطی پولس کے خلاف فوری قانونی کارہ جوئی کی جائے ۔ اس موقع پربھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنسلٹ اسوسی ایشن کے تمام اراکین و ممبرموجود تھے۔

Share this post

Loading...