ممتاز کامیاب طلباء کو گولڈ میڈل وسلور میڈل سے نوازا جائیگا ،جلسہ کی صدارت جامع العلوم بنگلور کے جنرل سکریٹری جناب عتیق احمد صاحب فرمائیں گے اور بطور مہمان خصوصی جناب سیدضمیر پاشاہ صاحب (I.A.S Rtd )(سابق سکریٹری گورنمنٹ آف کرناٹکا) ، جناب ثناء اللہ صاحب(I.A.S Rtd ) سابق پرنسپال سکریٹری حکومت کرناٹکا ،جناب یو نثار احمد صاحب(I.P.S Rtd ) (سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کرناٹکا ،محمد سعید احمد صاحب (جنرل سکریٹری کریسنٹ اسکول ،بنگلور )جناب جے شفیع اللہ صاحب (خازن الأمین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور ) شرکت فرمائیں گے ،جلسہ کے داعیان مولانا محمد الیاس ندوی جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی جناب سعید منور صاحب بانی و جنرل سکریٹری نیو جنریشن اسکول بنگلور ،مولانا مقصود عمران صاحب رشادی خطیب جامع مسجد بنگلوراور بنگلور ،رام نگرم اور کولار وغیرہ کے مسلم تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں ضرور شرکت فرمائیں ،مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 9845043275 /9060786234 /09845922651سے رابطہ کرے ۔
Share this post
