اس موقع پر موجود مہمانوں نے بچوں کے عقائد کی درستگی اور خصوصی طور پر دینی نہج پر ان کی تربیت کرنے پر زوردیتے کہاکہ بچپن ہی سے بچوں کے عقائد پختہ کیے جائیں اورروز مرہ کی دعاؤں کا ان کو عادی بنالیں جس سے بچوں کی تربیت پر خاصا اثر پڑتا ہے۔صبح گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک چلنے والے اس ورکشاپ میں تعلیم کے تعلق سے کئی مفید مشورے سامنے آئے اورخصوصی طور پر بچوں کی تربیت پر زور دیا گیا ۔ اسٹیج پر مولانا مصطفی رفاعی ندوی ، سابق آئی اے ایس افسر جناب ثناء اللہ صاحب ، سابق ڈائریکٹر آف پولیس یو نثار صاحب ، مولانا شبیر ندوی اور بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی وغیرہ موجود تھے۔ شہر بھٹکل کے علماء میں مولانا عدنان قاضی ندوی ، مولانا طہور آرمار ندوی ، مولانا سیاف ندوی او رمولانا ابراہیم خلیفہ ندوی وغیرہ شریک تھے۔
Share this post
