بنگلور میں قدیم عمارتیں گرنے سے پانچ کی موت

راحت اور بچاؤ کاری ٹیم نے مقام واقعہ پہنچ کر ملبے سے نعشوں کو نکالنے کاکام کررہی ہے۔ اسی دوران ایک دل دہلادینے والی تصوئیر بھی سامنے ائی جس میں ایک معصوم کو ملبے سے زندہ نکالتے ہوئے دیکھایا جارہا ہے ۔اطلاع کے مطابق  مذکورہ معصوم کے والدین عمارت کے ملنے دب ہر فوت ہوگئے ہیں۔ اس معصوم بچی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر شہری ترقی کرناٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بچی کے علاج اور دیکھ بھال کی ذمہ داری کرناٹک حکومت اٹھائے گی۔حکومت کرناٹک نے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان کو فی کس پانچ لاکھ روپئے اور زخمیوں کو فی کس پچاس ہزار روپئے کے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے۔ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے نکل کر آرہی ہے کہ عمارتوں گرنے کی وجہہ سلینڈربلاسٹ ہوسکتا ہے ۔

Share this post

Loading...