بنگلورو 12 اکتوبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) بی بی ایم پی کے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے جانے کی کارروائی کے دوران بدھ کو ایک جوڑے نے خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔
بی بی ایم پی بنگلورو میں طوفانی پانی کی نالیوں (SWDs) پر قبضہ کرنے والی جائیدادوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے عہدیداروں کے مطابق حالیہ سروے کے دوران مکان کی شناخت ایس ڈبلیو ڈی پر تجاوزات کے طور پر کی گئی تھی اور اس کے مالکان کو نوٹس بھیجا گیا تھا۔ یہ واقعہ کے آر پورم علاقے میں پیش آیا جہاں سنیل اور سونا سنگھ جوڑے رہتے ہیں۔
اس جوڑے نے جو شہر میں پرائیویٹ فرم کے ملازم ہیں خود پر پٹرول ڈالا اور خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی جب بی بی ایم پی کے اہلکار ان کے گھر پہنچے جس نے مبینہ طور پر ایک ایس ڈبلیو ڈی کو دو میٹر تک گھیرے میں لے لیا۔
پولیس اور بی بی ایم پی کے اہلکاروں نے جوڑے پر پانی کی بالٹیاں چھڑکیں اور ہائی پریشر پر پانی چھڑکنے کے لیے پانی کی ہوز کا بھی استعمال کیا۔ جوڑے کو کے آر پورم پولیس نے مختصر وقت کے لیے حراست میں لے لیا۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق یہ جوڑا پریشان تھے کیونکہ انہوں نے قرض لے کر گھر تعمیر کیا تھا۔
ستمبر میں جب سے شدید بارش کے نتیجے میں شہر کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، حکام ایس ڈبلیو ڈی کو روکنے والی تعمیرات کے خلاف انسداد تجاوزات مہم چلا رہے ہیں۔
Share this post
