بنگلورو 08 نومبر2023 : بنگلورو پولیس نے فلسطین کی حمایت میں یہاں خاموش احتجاج کرنے پر ایک گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جس گروپ نے پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور اتوار کے روز سینٹ مارکس روڈ پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خاموش مارچ کی تھی اس کے پاس ایسا کوئی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق شہر کے فریڈم پارک میں ہی احتجاج کیا جا سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کے خاموش مارچ نے پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت میں بھی خلل ڈالا۔
لہذا موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پرمظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Share this post
