بنگلورو 12 ستمبر2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے سرجن ڈاکٹر گووند نند کمار کے ارادوں کے سامنے ٹریفک رکاوٹ نہیں بنا۔ اس طور پر مذکورہ ڈاکٹر نے اسپتال پہنچنے کے لیے اپنی کار ٹریفک میں چھوڑ کر پیدل تین کلومیٹر کا سفر طئے کیا۔
ڈاکٹر اس اقدام کی سوشیل میڈیا پر جم کر تعریف کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ان کا ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے سوشیل میڈیا یوژرس نے ان کی حوصولہ افزائی کی ہے۔
یہ واقعہ 30 اگست کو پیش آیا، جب گیسٹرو اینٹرولوجی سرجن ڈاکٹر گووند نند کمار ہنگامی لیپروسکوپک پتتاشی کی سرجری کے لیے بنگلورو کے سرجاپور روڈ پر واقع منی پال اسپتال جا رہے تھے۔
اپنا تجربہ بتاتے ہوئے ڈاکٹر نند کمار نے کہا کہ ٹریفک کے دوران، گوگل میپ نے ہسپتال تک پہنچنے کے لیے 45 منٹ دکھائے۔ عام طور پر اس راستے سے ہسپتال پہنچنے میں 5 سے 10 منٹ لگتے ہیں۔
اس وقت میں نے صرف چلنے کا فیصلہ کیا. میں دوڑتا ہوں اور ورزش کرتا ہوں، اس لیے میں نے اسے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا، سڑک کو عبور کیا اور تقریباً 15 منٹ میں 3 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے کار ڈرائیور کو ہسپتال پہنچنے میں ڈھائی گھنٹے لگے۔
نند کمار نے گزشتہ 18 سالوں میں 1000 سے زیادہ سرجری کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب وہ مقررہ وقت پر آپریشن تھیٹر پہنچنے کے لیے بھاگے تھے۔
Share this post
