بنگلورو 19/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے ایک مقامی ایم ایل اے کی رہائش گاہ کے قریب ایک بم پھٹنے کی وجہ سے ایک راہگیر کے ہلاک ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ یہ واردات ایم ایل اے منیراتھانا کی رہائش گاہ کے قریب صبح سوا نو بجے پیش آئی ہے۔ مہلوک راہگیر کی شناخت وینکٹیش (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راہگیر کے چھیتڑے اڑگئے۔ بنگلور پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واردات آج صبح سوا نو بجے پیش آئی ہے اور ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
