ہوشیار!  اب سم کارڈ چالو کرنے کے بہانے عوام کے پیسے پر ہاتھ صاف کرنے کی کوششیں، بنگلورو میں درج ہوا معاملہ

بنگلورو 14/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  ایک طرف دنیا کوروناسے لڑرہی ہے اور روز بروز اس کے بڑھتے مریضوں سے تشویش لاحق ہورہی ہے تو دوسری طرف ایسی حالت میں کچھ لوک دھوکہ دے کر رقم نکالنے میں مصروف ہیں۔ وقفہ وقفہ سے ایسی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن اس کی روک تھام کے لئے جتنی کوششیں کی جارہی ہیں اس سے زیادہ دھوکہ باز نت نئے طریقے اختیار کرکے اپنے کام میں مصروف ہیں۔ دھری نندی جین نے اپنی درج شکایت میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز اسے ایک کال موصول ہوئی جس میں اس نے کہا کہ وہ موبائل فون کی کمپنی کے کسٹمر کیئر سے بات چیت کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کا موبائل سم کارڈ چالو کرنے کے لیے ایک اوٹی پی نمبر بھیجا جارہا ہے۔جیسے ہی کال کرنے والے شخص کو اوٹی پی بتایا تو اس کے بنک سے اسے ایک پیغام موصول ہوا جس کو دیکھ کر اس کے ہوش وحواس اڑ گئے۔ اس کے اکاؤنٹ سے پچاس ہزار روپئے نکالے گئے تھے۔ جب پتہ لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ دوقسطوں میں یہ رقم نکالی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...