بنگلور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منعقدہ پروگرام میں لگا پاکستان زندہ باد کا نعرہ

بنگلورو 20/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف بنگلورو میں منعقدہ ایک ریلی میں ایک خاتون کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگانے سے کچھ دیر کے لیے افرتفری پھیل گئی۔ جیسے ہی خاتون نے آکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تو پروگرام کے منتظمین فوری طو پر حرکت میں آگئے اور انہیں اس سے باز رہنے کے لیے کہا۔ انہو ں نے اس کے ہاتھ سے مائیک بھی چھین لیا۔ اسی اسٹیج پر ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی بھی موجود تھے جنہوں نے خاتون کی اس حرکت پر غصہ کا اظہار کیا۔

Share this post

Loading...