بنگلورو14؍جنوری2024 : ملک کے کئی شہروں میں خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازوں کو اڑان بھرنے میں تاخیر ہورہی ہیں تو کئی پروازوں کو پڑوسی شہروں کی طرف موڑا جارہا ہے۔
کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ایک اہلکار کے مطابق آج اتوار کو بنگلورو سے اڑان بھرنے والی 44 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اہلکار نے کہا کہ اسی طرح یہاں دھند کی وجہ سے بعض پروازوں کی لینڈنگ میں تاخیر ہوئیں جس کے نتیجہ میں 44 پروازوں کی روانگی میں تاخیرکا شکار ہوگئیں۔ عہدیدار نے کہا کہ اس کی وجہ بنگلورو سمیت کئی شہروں میں خراب موسم ہے۔ ان 44 میں سے سات دہلی کے لیے پروازیں تھیں، جب کہ ایک کو چنئی سے بنگلورو کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
Share this post
