کورونا وائرس سے متأثرہ افراد اپنے موبائل آف نہ کریں : وزیر برائے ریونیو

بنگلورو 29؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے وزیر برائے ریونیو آر اشوک نے بدھ کے روز دعوی کیا ہے کہ کوویڈ۔19 سے متاثرہ لگ بھگ تین ہزار افراد بنگلورو سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے پولیس سے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کو کہا ہے، حالانکہ ان میں سے بیشتر نے اپنے موبائل فون بند کردیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو مفت دوائیں دے رہے ہیں، جو 90 فیصد معاملات پر قابو پاسکتے ہیں، لیکن انھوں نے (کوویڈ - 19 متاثرہ افراد) نے اپنے موبائل فون بند کردیئے ہیں اور ہنگامی طور پر آئی سی یو بیڈ تلاش کرنے کے لئے ایک نازک مرحلے میں اسپتالوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ 
انہوں نے ان لوگوں سے درخواست کی  وہ  اپنے موبائل فون کو آن رکھیں تاکہ رابطہ کیا جاسکے۔ اور فالو اپ کرنے کا ذمہ دار اہلکار ان تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سے ہاتھ جوڑ کر دعا کرتا ہوں کہ کوویڈ۔19 کے معاملات صرف اس کی وجہ سے بڑھ جائیں گے جب آپ آخری لمحے آئی سی یو بیڈزکی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ یہ چیز اچھی نہیں ہوگی۔ 
انہوں نے کہا کہ متعدد مریض اپنے سیل فون بند کرکے اپنی رہائش چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔“بنگلور میں کم سے کم 2 سے تین ہزار افراد نے اپنے فون بند کردیئے ہیں اور گھر چھوڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں چلے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...