بنگلورو میں 250 نئے اندرا کینٹین کھولنے کی تیاری میں حکومت

indra canteen, karnataka news, karnataka, siddaramaih, bjp, congress,

بنگلورو 12 جون 2023: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پیر کو عہدیداران کو 250 نئے اندرا کینٹین شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اس بات کا خیال رکھنے کو بھی کہا گیا ہے کہ بنگلورو کے ہر وارڈ کے لیے ایک آؤٹ لیٹ ہونا چاہیے۔

کانگریس نے اپنے منشور میں موجودہ کینٹینوں کو نئے سرے سے بحال کرنے اور ریاست بھر میں ان کی توسیع کا وعدہ کیا تھا۔

اندرا کینٹین سدارامیا کے ان پروجیکٹ میں سے جو 2013 سے 2018 کے دوران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران انہوں نے متعارف کروائی تھی۔

چیف منسٹر نے آج اندرا کینٹین سروس کی فراہمی اور اس کے انتظام کے سلسلے میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے اندرا کینٹینوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے بات چیت کی ہے۔ ہر وارڈ (بنگلور کے) میں ایک اندرا کینٹین کھولنی ہے۔ میں نے بنگلورو شہر میں کم از کم 250 اندرا کینٹین شروع کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

"بنگلورو کے علاوہ دیگر جگہوں پر حکومت 70 فیصد لاگت برداشت کرے گی، جب کہ باقی 30 فیصد مقامی شہری ایجنسیوں کے ذریعہ ہوگی۔ سدارامیا نے مزید کہا کہ انہوں نے ان جگہوں کی فہرست طلب کی ہے جہاں کینٹینس کو نئے سرے سے کھولنا ہے۔ .

سینئر سیاستدان نے کہا کہ قیمتوں پر کوئی نظرثانی نہیں ہوگی اور کینٹینوں پر موجودہ نرخ برقرار رہیں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے زونل کے لحاظ سے مختصر مدت کے ٹینڈر طلب کرنے کو کہا ہے۔ ٹینڈر کے عمل کے بعد ہم پروگرام کو دوبارہ شروع کریں گے۔

عہدیداروں کے مطابق میٹنگ میں عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اندرا کینٹین کا دورہ کریں اوران کی حالت اور کام کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضروری ہو مرمت کی جانی چاہئے اور ہر کینٹین کو بہتر سے بہتر طور پر کرنا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ  کھانے کے معیار کو برقرار رکھا جانا چاہئے اور شمالی کرناٹک میں مقامی کھانا فراہم کرنے کے لئے دی گئی ہدایات کے ساتھ تجویز کردہ مینو پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔

عوامی مقامات جیسے کالجس، اسپتال، بس اسٹانڈ، تعلقہ دفاتر وغیرہ پر نئی اندرا کینٹین قائم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

عہدیداروں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلورو میں 175 کینٹین ہیں جن میں سے 163 کام کر رہی ہیں۔ کینٹین 5 روپے میں ناشتہ فراہم کرتی ہے، جبکہ لنچ اور ڈنر کی قیمت 10 روپے ہے۔

Share this post

Loading...