بنگلورو: یکم جنوری2022(فکروخبرنیوز) بی ایم ٹی سی بس میں آگ لگنے کے واقعہ کے کچھ ہی روز بعد اسی طرح کا ایک اور واقعہ جیا نگر میں پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بینگلورو کے جیا نگر میں ساؤتھ اینڈ سرکل کے قریب پیش آیا ہے۔ بس ڈرائیور فوراً بس روک کر مسافروں کو باہر بھیجنے میں کامیاب رہا۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریکیڈ عملہ جب تک آگے پر قابو پاتا تب تک بس کا زیادہ تر حصہ آگ کی نذر ہوچکا تھا۔ بڑی کوششوں کے بعد وہ آگ بجھانے میں کامیاب رہے۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ بس نمبر 258 ایف میجسٹک سے ساوتھ اینڈ سرکل سے بناشنکری بس اسٹیشن جا رہی تھی۔ نندا ٹاکیز کے قریب بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ بس میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے۔
سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک فلائی اوور کے نیچے ایک بس کو آگ لگ گئی ہے۔ جائے حادثہ پر موجود پولیس لوگوں کو بس سے دور رکھنے کی کوشش بھی کرتے دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع : ٹی وی 9
Share this post
