بنگلور کا لاپتہ پولس کانسٹیبل چور اور لٹیرا نکلا: منگلور کے جیل میں بند (مزید ساحلی خبریں )

شکایت درج کرانے کے بعد پولس نے چھان بین کرتے ہوئے اس واردات کے دو دن بعد اسے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا تھا، اس ملزم پولس کی شناخت سندیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ بنگلورکے مہا لکشمی لے آؤٹ پولس اسٹیشن کا کانسٹیبل ہے ۔ دراصل اس کے لاپتہ ہونے کی شکایت اس کی بیوی پوترا نے راجہ گوپال نگر پولس تھانے میں پانچ مئی کو درج کرائی تھی ، اس کے بعد اس نے اپنے موبائل پر ایک فون کال دیکھا جس میں کوئی کہہ رہا تھاکہ اس کا شوہر ٹھیک ہے، اس نے پھر پولس تھانے میں اس کی اطلاع کردی ۔ پولس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ فون نمبر منگلور کے ضلع قیدخانے کا ہے ۔ پھر بنگلور سے ایک پولس ٹیم کو روانہ کرکے تحقیقات کی گئی تو ملزم کانسٹیبل اپنا پتہ بھی غلط بتایا تھا، چوری کے اقدام کے سلسلہ میں سوال کئے جانے پر کانسٹیبل نے بتایاہے کہ دراصل ایک جگہ سے قرضہ اُٹھانے کی وجہ سے وہ قرض کے بوجھ سے تنگ آگیا تھا، منگلور آنے کا اصل مقصد خودکشی کرنی تھی ، مگر لوٹ کھسوٹ کا پروگرام بنایا تو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تفتیش کی بات کہی گئی ہے۔ 


اُڈپی : بارکور ،ریلوے ٹراک کے قریب کیرلا خاتون کی لاش برآمد 

اُڈپی /کاسرگوڈ 12مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں اُڈپی کے بارکور ریلوے ٹراک کے قریب ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ، خاتون کی شناخت شناخت اجیتا (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ منگلا ایکسپریس میں ممبئی سے کیرلا کی جانب سفر کررہی تھی ، بتایاجارہا ہے کہ یہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ چھٹیاں بتانے ممبئی سے کیرلاآرہی تھی جب کہ یہ لوگ ممبئی میں ہی گذشتہ کئی سالوں سے مقیم تھے، دورانِ سفرا چانک یہ لاپتہ ہوگئی تھی ، جس کی شکایت اس کے شوہر نے ریلوے پولس میں کی تھی ، دورانِ سفر اچانک اس طرح غائب ہونے سے کئی قسم کے شبہات ظاہر کئے جارہے تھے ، مگر دوسرے دن اس کی لاش اُڈپی کے ریلوے ٹراک کے قریب زخمی حالت میں ملی تو پولس نے ،کسی بھی قسم کے شبہات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثاتی موت ہوسکتی ہے ، پولس مزید چھان بین کرنے کی یقین دہانی دی ہے ۔


بھانجوں نے ماموں پر کیا جان لیوا حملہ : وجہ نامعلوم 

پتور 12مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں نامعلوم وجہ کے بنا پر بھانجوں کی جانب سے اپنے ہی ماموں پر جان لیوا حملہ کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق یہ حادثہ پنچپاڈی ،سونور نامی علاقے میں پیش آئی ہے، زخمی ماموں کی شناخت لنگپا (31) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، لنگپا کی بیوی چترا کے بیان کے مطابق چاروکا نامی علاقے میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ اپنے ماں کے گھر گذشتہ ایک ہفتے سے رہ رہے تھے، آج صبح اچانک لنگپا کے بہن کے دو بیٹے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ آئے اور لنگپا کو گھر سے باہر بلاکر اس پر جان لیوا حملہ کردیا، اس بیچ بار بار وجہ پوچھے جانے کے باوجود وہ لوگ صرف حملہ کررہے تھے۔ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ 

Share this post

Loading...