04 فروری کو بنگلور سول کورٹ میں احمد سدی باپا عرف یٰسین کی پیشی ہوگی (مزید ساحلی خبریں )

وزیر اغذیہ یوٹی قادر کو چامراج نگر انچارج وزارت کا قلمدان 

چامراج نگر 18؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) الال اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اور وزیر اغذیہ یوٹی قادر کو اب وزیر اعلیٰ سدارامیا نے چامراج نگر کے وزارت کا قلمدان سونپنے کا اعلان کیا ہے۔فکروخبر کے مطابق یوٹی قادر کو یہ وزارت وزیر کارپوریشن اینڈ شوگر ایچ ایس مہادیوار پرساد کی 13جنوری کو ہوئی اچانک موت کے بعد دیا گیا ہے۔ حکومت کے سامنے اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہے یوٹی قادر اس سے قبل کولار ضلع کے انچار ج منسٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ،ساتھ ہی ساتھ وہ وزیر صحت کے طور پر بھی انہوں نے اپنی بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔ یاد رہے کہ ان ہی کی وزارت میں ریاست نے محکمۂ صحت نے بڑی ترقی کی اور سرکاری اسپتالوں میں سدھار دیکھنے میں آیاتھا۔

Share this post

Loading...